خوازہ خیلہ ڈگری کالج‘ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے‘ ڈاکٹر حیدر علی
پشاور (سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد بدعنوانی ڈاکٹر حیدر علی سے خوازہ خیلہ ڈگری کالج کے ایک وفدنے ملاقات کی۔ملاقات میں خوازہ خیلہ سٹاف کے علاوہ پرونشل ڈگری کالج ٹیم کے افسران سمیت مختلف اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں خوازہ خیلہ ڈگری کالج کے تعمیراتی کام کے بارے میں ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ سوات کے عوام کیلئے ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنا ہمارا فرض ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد سوات کے کالج ،یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں بہتری لائیں۔اسی حوالے سے صوبائی حکومت اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر حیدر علی نے ہدایت کی کہ سوات خوازہ خیلہ ڈگری کالج میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کالج میں بہتری لانے کے لئے تمام عملے کو پوری محنت،لگن ،خلوص دل اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ سوات کے زیر تعمیر ہسپتالوں کے بارے میں بھی وفد نے ڈاکٹر حیدر علی کو ٓاگاہ کیا جس پر ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ میں اپنی پوری انسپکشن ٹیم ے ساتھ دورہ کروں گا اور غلط یا دو نمبر کام پر کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر حیدر علی ے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم عرصے میں زیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ یہ صوبہ خوشحال ہو اور کسی بھی قسم کے مسئلے ہمارے عوام اور طلباء کو پیش نہ آئیں۔