سکرونٹی کمیٹی نے مزدوروں کے مسائل حل کر دئیے‘ فقیر حسین

سکرونٹی کمیٹی نے مزدوروں کے مسائل حل کر دئیے‘ فقیر حسین

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)لیبر منسٹر انیسہ زیب طاہر خیلی نے جہیز اور ڈیٹھ گرانٹ کیلئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیکر مزدوروں کو ان کے مسائل فوری طو ر پر حل کرنے کا حل دیا۔ سکروٹنی کمیٹی نے 24مئی کو پہلے اجلاس میں مزدوروں کی 281بچیوں کی جہیز گرانٹ اور فوت شدہ مزدوروں کے 56ڈیٹھ گرانٹ کی منظوری دے دی ۔ ان خیالات کا اظہار وطن پال لیبر ونگ کے صوبائی رہنماء ، متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ممبر ورکرز ویلفےئر بورڈ خیبر پختونخوا فقیر حسین نے چارسدہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چھ سالوں سے جہیز گرانٹ اور ڈیٹھ گرانٹ التواء کا شکار تھے ۔ قومی وطن پارٹی کے لیبر منسٹر انسیہ زیب طاہر خیلی نے جہیز اور ڈیٹھ گرانٹ سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیکر مزدوروں کو ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی 24مئی کو پہلے ہی اجلاس میں مزدوروں کی 281بچیوں کی جہیز گرانٹ اور فوت شدہ مزدوروں کے 56 ڈیٹھ گرانٹ کی منظوری دے دی اور جلد از جلد ان کو اس رقم کی ادائیگی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے لیبر منسٹر انیسہ زیب طاہر خیلی کی کو شش سے 2300 ایمپلائز کی دس ماہ سے بند تنخواہوں کا مسئلہ ورکر ز ویلفےئر فنڈ ز اسلام آباد سے منطور کر وایا گیا جبکہ اس سلسلے میں لیبر سکروٹنی چےئرمین ورکرز ویلفےئر بورڈ خیبر پختونخوا خیام حسن نے بھی اہم کر دار ادا کیا ۔ یہ فنڈ ز ریلیز ہو چکا ہے اور ایک دو دنوں میں ایمپلائز کو تنخواہیں ادا کر دی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ممبرا ن ورکرز ویلفےئر بورڈ کی ساکھ کو بحال کرنے کی کو شیں جاری رکھی ہوئی ہے ۔ ماضی میں اس ادارے کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا جس کا نقصان مزدوروں کے بچوں اور بورڈ ایمپلائز کو ہو ا۔ اب بھی بورڈ ایمپلائز گو نا گوں مسائل کے شکا ر ہیں جن کو درو کرنے کی بھر پور کو شش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -