ہیلتھ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخواہ کاکل ایک ہنگامی اجلاس

ہیلتھ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخواہ کاکل ایک ہنگامی اجلاس

  

پشاور ( سٹاف رپورٹر )ہیلتھ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخواہ کاکل ایک ہنگامی اجلاس ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ میں منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ایمپلائزکے صوبائی صدر سید فیض علی شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری سید محمود بخاری نے سمری ریگریٹ ہونے پر احتجاجی استعفے دیئے اور مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اس دوران نئی تنظیم سازی کی گئی اور متفقہ طور پر مجاہد خان کو صوبائی صدر اور فیصل جاوید کریمی کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اور اجلاس کی صدارت سونپی گئی جس پر انھوں نے سمری ریگریٹ کئے جانے کی بھر پور انداز میں مذمت کی اور اگلے لائحہ عمل کا باظابطہ اعلان کیا اور باقی کابینہ کی تشکیل ترتیب دینے کیلئے کل دوبارہ اجلاس خیبر ٹیچنگ میں طلب کیا ہے بعد از میٹینگ کوارڈینیشن کونسل کے وفد نے جس میں مجاہد خلیل طاہر کے ٹی ایچ داؤد جان علی گوہر ار دیگر نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید سے بھی ملاقات کی اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی سمری ریگریٹ کئے جانے پر احتجاج ریکارڈ کروایا جس پروزیر خزانہ مظفر سید نے چوبیس گھنٹے کے اندر وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرنے اور اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -