شیر گڑھ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن،14اشتہاری گرفتار

شیر گڑھ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن،14اشتہاری گرفتار

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ڈی پی او مردان کے خصوصی احکامات پرایس ایچ او شیرگڑھ کی سربراہی میں پولیس نے 14اشتہاری ملزمان کو قتل ،اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کیا منشیات کے خلاف مہم میں6مشہورمنشیات فروش کو 3850گرام چرس سمیت دھر لئے گئے جبکہ ہوائی فائرنگ کے الزام میں ملوث 10افراد کو جیل کی سلاخوں کی سیر کرائی گئی ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے مکمل توبہ تائب ہوجائیں بصورت دیگر ان پر پولیس تھانہ شیرگڑھ کی زمین تنگ کی جائی گی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے خصوصی احکامات پر پولیس تھانہ شیرگڑھ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیاہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس تھانہ شیرگڑھ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی سربراہی میں پولیس نے قتل اقدام قتل میں ملوث ملزم اشتہاری محب شاہ ولد سید فقیر سکنہ پیرسدی کو علت نمبر 436 جرم 302,324/34,512 کے تحت گرفتار کیا جبکہ 13مزید اشتہاری ملزمان کو پابند سلاسل کئے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ملزمان طاہر ولد عبدالواحد سکنہ احمد گل بانڈہ، رحیم زادہ گل ولد عزت گل سکنہ خٹ کلے شیرگڑھ، لقمان شاہ ولد جاوید شاہ سکنہ محمد شاہ خٹ کلے تخت بھائی، بلال ولد عالم خان سکنہ میاں محب شاہ بانڈہ تخت بھائی، قاسم ولد حمد اللہ سکنہ چک بلندی کاٹلنگ اور ندیم ولد عیسیٰ خان سکنہ چک بلندی کاٹلنگ کو 3850گرام چرس سمیت گرفتار کئے اور منشیات ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں 10ملزمان جن میں عبدالرشید ولد زیب عالم سکنہ شیرگڑھ ، شیراز ولد فرید سکنہ پیرسدی، عمرفاروق ولد لیاقت سکنہ ملا بابا غریب آباد، آصف ولد مومن سکنہ پیرسدی، یاسر ولد شاکر سکنہ پیرسدی،عمر ولد سیف اللہ سکنہ پیرسدی، جواد ولد رفیع خان سکنہ سید اکبر بانڈہ ، شاہ نام ، اسد اور وقار علی کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمات درج کئے میڈیا سے بات چیت میں ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیاہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے مکمل توبہ تائب ہوجائیں اورآئندہ کے لئے حلال روزی کمانے اور شرافت کی زندگی گزارنے کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -