مہمند ایجنسی ‘ غرباء اور لیویز فورس میں رمضان پیکج تقسیم

مہمند ایجنسی ‘ غرباء اور لیویز فورس میں رمضان پیکج تقسیم

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ خصوصی)مہمند ایجنسی ، انتظامیہ کے زیر نگرانی غرباء ، لیویز فورس اور خاصہ دار میں خصوصی رمضان پیکیج تقسیم۔ شدید بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں 27لاکھ روپے کے چیکس تقسیم۔حکومت ہر مشکل گھڑ ی میں قوم کے ساتھ دیں گی۔قدرتی آفات سے بچاو اور احتیاطی تدابیرکیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ خٹک،تحصیلدار صافی معراج خان نے تقریب کی شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مارچ میں شدید بارشوں نے تحصیل صافی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی تھی۔جس میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں حکومت قوم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گی۔اور متاثرین سے امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔تقریب کے اخر میں اے پی اے ہیڈکوارٹر حمید اللہ خٹک نے بارشوں متاثرہ مکانات کے مالکان میں 27لاکھ روپیہ کے چیکس تقسیم کیے۔ جس میں تاج میر شاہ ،محمد اسرار خان ٹیکہ خان ،محمد ظاہر ،منظور و دیگر شامل ہیں۔ فی مکان 3لاکھ روپے کی امدادی چیک دیئے گئے۔ تحصیل صافی کے عوام نے حکومت کی جانب سے بروقت اورفوری طور پر امداد دینے پرتحصیل صافی کے عوام نے پولیٹکل حکام کا شکریہ اداکیا ۔علاوہ ازیں پولیٹیکل حکام کے زیر نگرانی رمضان پیکیج غرباء سمیت لیویز و خاصہ دار فورس میں تقسیم کئے گئے۔ جس سے ایجنسی کے دور افتادہ پاک افغان سرحد پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار مستفید ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -