خزانہ ملازمین اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان جاری مذاکرات بے نتیجہ،5جون تک مہلت
ملتان(نمائندہ خصوصی)ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن اور فنانس کے درمیان جاری مذاکرات کا حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مذاکراتی ٹیم نے پنجاب ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن سے5جون تک مہلت مانگ لی۔بتایا گیا ہے مذاکراتی ٹیم کی جانب سے ٹریژری کے نمائندوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ5جون تک ہر صورت سکیلز کی اپ گریڈیشن اور خصوصی آڈٹ الاؤنس کے نوٹیفکیشن کا اجراء کردیا جائے گا۔