مہمند ایجنسی‘ کمانگرہ پہاڑی کی معدنیات ہماری ملکیت ہے‘ بختور شاہ

مہمند ایجنسی‘ کمانگرہ پہاڑی کی معدنیات ہماری ملکیت ہے‘ بختور شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (نمائندہ خصوصی) مہمند ایجنسی امبار کمانگرہ معدنیات پہاڑ پر بعض لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ہم کو بے جا تنگ کرکے ہمارے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، کمانگرہ پہاڑ ہماری ملکیت ہیں، محالف فریق ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار امبار کے رہائشیوں بختور شاہ بدالہ کور، اشرف خان مہمندانو کور، عبدالرحیم، عبد المنان اور دیگر نے شبقدر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مذکورہ پہاڑ معدنیات کمانگرہ ہمارے اور قوم کا مشترکہ پہاڑ ہیں، بعض مقامی لوگ ہمیں دھمکا رہے ہیں، اور ہمیں اپنے حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں، جب ہم اپنا فریاد پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن لوئر مہمند کے پاس لاتے ہیں، تو کوئی سنوائی نہیں ہوتی، ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کیجارہی ہیں، ہماری ساتھ مسلسل ظلم کیا جارہا ہیں، انہوں نے پولیٹکل ایجنٹ مہمند ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند سے با آثر لوگوں کی قبضہ اور ان کی جانب سے دی جانی والی دھمکیوں کے خلاف کاروائی کریں، تاکہ ہمیں اپنا حق مل سکیں۔