مشیر عبدالکریم خان کی سلیکٹ کمیٹی برائے سوسائٹیز کا اجلاس

مشیر عبدالکریم خان کی سلیکٹ کمیٹی برائے سوسائٹیز کا اجلاس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاؤن خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان کی زیر صدارت سلیکٹ کمیٹی برائے سو سائٹیز رجسٹریشن ا ترمیمی بل 2017 کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی مفتی سید جانان ، مفتی فضل غفور، ڈاکٹر معراج ہمایون، وفاق المدارس و دینی مدارس کے ممبران کے علاوہ سیکرٹری صنعت فرح حامد، سپیشل سیکرٹی صنعت روح اللہ محکمہ صنعت، محکمہ قانون اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم اور مجوزہ خیبر پختونخوا سوسائٹی رجسٹریشن بل 2017 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس ضمن میں متعدد تجاویز دی گئیں۔ معاون خصوصی اور سلیکٹ کمیٹی کے چےئر مین عبدالکریم خان نے کہا کہ مذکورہ بل کو افہام و تفہیم کے ذریعے تمام شرکت داروں کے لئے قابل عمل بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -