ہری پور‘ گاڑیوں میں تصادم‘ خاتون جاں بحق‘ 7 زخمی
ہری پور(نا مہ نگار)جی ٹی روڈ پرپکی ڈولی کے قریب کیری ڈبہ اور ہائی لکس میں تصادم کے نتیجے میں ایک عور ت جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی تفصیل یوں بتائی جاتی ہے کہ کیری ڈبہ گھیبہ سے شاہ محمد کی طرف جارہے تھے کہ پکی ڈولی کے مقام پر سامنے سے آنے والی ڈبل ڈو ر گاڑی نمبری j3527پشاورسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کیری میں سوار ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد خان گل ولد نجیم خان ڈرائیور جمعہ خان ولد فضل خان جہانگیر ولد جمعہ اور پانچ خواتین شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک خواتین بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جاں بحق و زخمیوں کا تعلق شاہ محمد اور ایک ہی خاندان سے تھا جو ایک جنازہ پر جارہے تھے