ٹانک‘ تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار

ٹانک‘ تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار ۔ایس ایچ او اصغر علی شاہ نے تھانہ سٹی کے حدود محلہ شیخانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش میر احمد شاہ عرف مدے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ملزم کے قبضہ سے 750گرام چر س ، تیس بور پستول اور متعددکارتوس برامد کئے تھانہ سٹی ایس ایچ او کا کہناتھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف قلم قماع کرکے انکی بیخ کنی کی جائیگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیسا تھ تعاو ن کرکے منشیات فروشی کو جڑ ھ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ انے والی نسلوں کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -