ناقص کارکردگی پر اے ٹی او آئی معطل‘ اسسٹنٹ انجینئر او ایس ڈی

ناقص کارکردگی پر اے ٹی او آئی معطل‘ اسسٹنٹ انجینئر او ایس ڈی

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈنے ناقص کاکردگی اوراحکامات نظراندازکرنے پراے ٹی اوآئی معطل اوراسسٹنٹ انجینئرکواوایس ڈی کردیاہے،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان نے تبادلے کے احکامات ماننے سے انکارپر اے ٹی اوآئی میاں نورکومعطل ،ناقص کارکردگی پراسسٹنٹ انجینئرلوکل کونسل بورڈسیف اللہ کواوایس ڈی کردیاہے،دونوں احکامات کاالگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے،ایک اورنوٹیفیکیشن کے مطابق غیرتسلی بخش کارکردگی کی بناپرٹی اوآئی مردان نورالبشرکاتبادلہ صوابی اوراے ٹی اوآئی مردان اصغرشاہ کاتبادلہ درگئی کردیاگیاہے،ٹی اوآئی اوراے ٹی اوآئی مردان کی نااہلی کے باعث خطیرفنڈاستعمال ہونے کی بجائے ضائع ہوگیاتھاجس پردونوں افسران کیخلاف کارروائی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -