رستم میں رقم کے تنازعے پر ایک نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

رستم میں رقم کے تنازعے پر ایک نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں رقم کے تنازعے پر ایک نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ سرخ ڈھیر ی کے رہائشی جھانزیب ولد محمود نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج میں اور میرا بھائی نذر شیر چارگلی بازار کو سودا سلف خریدنے کے لئے جا رہے تھیں کہ راستے میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے سید علی اور آصف ولد وصال نے ہم پر بمسلح آتشین اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی نذر شیر لگ کر موقع پر دم توڑ دیا ۔وجہ عناد رقم کا تنازعہ بتائی جارہی ہے ۔پولیس تھانہ رستم نے دونوں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -