تاجروں کو درپیش مسائل حل کر کے دم لیں گے‘ ڈی سی ڈیرہ

تاجروں کو درپیش مسائل حل کر کے دم لیں گے‘ ڈی سی ڈیرہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے کہا ہے کہ تاجران کے مسائل ہمارے مسائل ہیں جنکو ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تاجران کی مشاورت سے کام کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا وفد میں سہیل احمد اعظمی ،چوہدری جمیل،حاجی امان اللہ ،حاجی غلام سبحانی،نعیم قریشی اور حاجی محمد رمضان شامل تھے وفد نے انکو تاجران کے مسائل سے آگاہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے زرائع آمدورفت ،پینے کی پانی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -