شانگلہ رمضان المبارک ‘ سیاحوں نے سرد ترین علاقوں کا رخ کر لیا

شانگلہ رمضان المبارک ‘ سیاحوں نے سرد ترین علاقوں کا رخ کر لیا

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ:خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے سیاحوں نے شانگلہ کے سرد ترین علاقوں کا رخ کرلیا ۔رمضان المبارک میں سیاحوں کی آمد جاری ،شانگلہ کے سیاحتی مقامات اجمیر ،لوگے ،گانشال ،اولندر ،لاڑئ ،لیلونئی ،داموڑئ ،الپورئ ،شاہ پور ،کوزکانا ،ڈھیری ، پیرآباد ،ملک خیل ،شانگلہ ٹاپ ،اچر،مناگو ودیگر علاقوں میں ڈھیرے ڈال دیئے۔خوبصورت ترین وادیوں اور سرد ترین موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں،بعض علاقوں میں اکثر کرایہ پر مکانات نہ ملنے اور ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ، جنت نظیروادی شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے،سیاحوں کا کہنا تھا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شانگلہ کے سیاحتی علاقوں میں روڈز ،ہوٹلز ،گیسٹ ہاوسزبنوائیں تاکہ ٹووریزم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں، جس سے شانگلہ کے مکینوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے اور علاقہ مزید ترقی کریگا۔ شانگلہ کے سیاحتی مقامات کو سہولیات دے دیں روڈ نہ ہونے کی وجہ سے شانگلہ کے سیاحتی مقامات سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے،ملک بھر سے ائے ہوئے سیاح شانگلہ کی سیاحتی وادی سے لطف اٹھائے۔ بالائی علاقوں میں خوبصورت سیاحتی مقات ہیں جو قابل دید ہیں لیکن روڈ ز کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام اس سے مستفید نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں محکمہ سیاحت،بین الاقوامی ادارے سیاحت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکیں وہاں رہنے کیلئے گیسٹ ہاوسز،ہوٹلز بنائے جائے تو جنت نظیر وادی شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے مشکلات کم ہوسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -