ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قدر کرتے ہیں‘ ڈاکٹر امجد علی

ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قدر کرتے ہیں‘ ڈاکٹر امجد علی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت ان کی ہر سطح پر بھرپور سرپرستی کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزسول سیکرٹریٹ پشاور میں نجی ہاؤسنگ کمپنیوں کے نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر امجد علی نے سی پیک سٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس سے پاکستان بھر کے عوام کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے اورساتھ ہی ساتھ ملکی اقتصادیات میں کماحقہُ بہتری آئے گی۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے اگر کسی کو اراضی یا نجی تعمیراتی پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی جائز شکایت ہو تو صوبائی حکومت اس پر ہمدردانہ غور کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پی ایچ اے کو کالی بھیڑوں سے پاک کر دیا ہے اور صوبے میں ہاؤسنگ کے منصوبوں پر شفاف طریقہ کار کے تحت عمل درآمد ہو رہا ہے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تحفظات اور خدشات کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے اور اگر وہ جائز ہوئے تو انہیں دور کر دیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -