تخت بھائی میں جہانگیر آباد فیڈر سے منسلک درجنوں بوسیدوں تاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

تخت بھائی میں جہانگیر آباد فیڈر سے منسلک درجنوں بوسیدوں تاروں کو تبدیل کرنے ...

  

تخت بھائی(نامہ نگار )تخت بھائی کے علاقہ یو سی کوٹ کے جہانگیر آباد فیڈر سے منسلک درجنوں مکینوں کا بجلی کے بوسیدہ تاروں کوفوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ۔ علاقے میں بجلی کی تاریں انتہائی فرسودہ ہونے کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات رونماء ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یو سی کوٹ سے پی ٹی آئی کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل خطیب الرحمان،نائب ناظم عابد محمود، جنرل کونسلر مفتی سیار، محمد آصف اور دیگر نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر آباد فیڈر کے بجلی کی تاریں 50سالہ پرانی ہیں جو انتہائی کمزور اور بوسیدہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز بجلی کی تاریں گر کر جان لیوا حادثات کی سبب بنتی ہیں۔ جبکہ پرانی اور بوسیدہ تاروں کی وجہ سے سید آباد، پمپ کورونہ، کوپر، اکرم کورونہ، انور کوٹے، پیر باچہ بانڈہ، وزیر باچہ بانڈہ، سٹاف کورونہ، سید میر کلے، ہوسئی کھنڈی، ہوسئی، روشن آباد، بونیرو گیٹ، بونیرو کلے، قلعہ، سید امین کلے اور دیگر ملحقہ گاؤں کو بجلی کے کم ولٹیج جان لیوا حادثات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جہانگیر آباد فیڈر کے لیے ایک کروڑ چھبیس فنڈ کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، PK26سے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ جہانگیر آباد کے لیے نئے فیڈر پر فوری طور پر کام شروع کر کے غریب عوام کی حالت زار پر رحم کریں اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -