ارکان اسمبلی،بلدیاتی نمائندگان،انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں کے دورے

ارکان اسمبلی،بلدیاتی نمائندگان،انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد،وہاڑی،پیر جہانیاں،خانگڑھ،فتح پور،کروڑ کروڑلعل عیسن،لیہ،حیدر آباد تھل،بہاولپور،کہروڑ پکا،کوٹ چھٹہ،راجن پور(سپیشل رپورٹر،نمائندگان)ارکان اسمبلی،انتظامی و پولیس افسران اور بلدیاتی نمائندگان نے رمضان بازاروں کے دورے کئے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
سٹالز کا جائزہ لیا غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر برہمی کا اظہار سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ اور شہریوں کوریلیف فراہم کرنیکی ہدایات دیں اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق مئیرملتان نے گذشتہ روز شمس آباد اور ممتاز آباد میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مئیرنے رمضان بازاروں میں قائم اسٹالز کا جائزہ لیا اور ان پر موجود سامان کا معائنہ کیا ۔ممتاز آباد میں موجود پھلوں کے ایک سٹال پر مطلوبہ معیار سے کم پھلوں کی فروخت پر مئیربرہم ہو گئے اور انتظامیہ کی کھنچائی کی انہوں نے فوری طور پرمذکورہ سٹال کو ختم کرنے کے احکامات دیے ۔مئیرنے کہا کہ حکومت نے عوام کو سستی لیکن اعلی معیار کی اشیاء کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ہے ۔مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے اسٹال کو فوری طورپر ختم کر دیا جائے گا۔بعد ازاں مئیر نے شمس آباد میں قائم رمضان بازا ر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر احمد خان وٹو،رانا سجادحسین،چوہدری افتخار جاوید ،چوہدری لعل اکبر،خالد گیلانی اور دیگربھی انکے ہمراہ موجودتھے ۔دریں اثناء ڈپٹی مئیرملتان منوراحسان قریشی نے نواب پور روڈ رمضان بازار کا دورہ کیا اور دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی مئیر منوراحسان نے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیارکا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے خریداروں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جاوید نقوی ،محمد تحسین ،مخدوم زاہداسلم انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی مئیر ملتان منوراحسان قریشی کا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان بازار میں شہریوں کوسستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی مئیر ملتان نے رمضان بازارمیں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر اہتمام ضلع بھر میں قائم 5 رمضان بازاروں میں عوام کو سستا آٹا ، چینی، گھی اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ سے انتہائی کم نرخوں پر فراہمی جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال اور چاروں تحصیلوں خانیوال، کبیروالا، جہانیاں ، میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بھی ان رمضان بازاروں میں عوام کو فراہم کی جانے والی سبسڈی اور اشیائے خوردونوش کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ان رمضان بازاروں کے دورے بھی کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال اچانک ڈی پی او جہانزیب نذیر خان کے ہمراہ رمضان بازار کبیروالا پہنچ گئے اور رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے ریٹ اور کوالٹی چیک کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان کے ہمراہ سبزی منڈی خانیوال میں نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگی ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام الناس کے لیے9ارب روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے خواتین کوچا ہیے کہ معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لیے رمضان بازار میں ضرور خریداری کریں رمضان بازار میں اعلیٰ معیار کی صاف ستھری سبزیا ں ، فروٹ ودیگر کھا نے پینے کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہو ئے کیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم بلدیہ ، سماجی رہنما صبوحی حسن ، سٹی کونسلر ایم صادق کا شی ، جنرل سیکرٹری تاجران راؤ خلیل احمد ودیگر موجود تھے۔پیرجہانیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں ماہ رمضان کے دوران غریب عوام کو اشیاء خوردونوش پر ریلیف دینے کیلئے رمضان بازار قائم کئے ہیں، جہاں پھل، سبزی، اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دستیاب ہیں، یہ بات سیکرٹری /رجسٹرار کواپریٹومرزا محمود الحسن نے مظفرگڑھ میں رمضان بازاروں کامعائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور بھی ان کے ہمراہ تھے، رجسٹرار کواپریٹو مرزا محمود الحسن نے کہا کہ رمضان بازاروں میں قائم اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنایا جائے گاہر رمضان بازار میں تازہ پھل تازہ سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق سول ڈیفنس مظفر گڑھ میڈم سحرش ارشاد نے خان گڑھ رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سول ڈیفنس کے عملہ سے ملاقات کی اور انہیں مزید ہدایات جاری کی انہوں نے رمضان بازار میں سکیورٹی کے انتظامات بھی دیکھے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خان گڑھ طاہر رفیق نے بھی میڈم سحرش ارشاد کو خان گڑھ رمضان بازار کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ محمد عرفان بٹ نے خان گڑھ رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ علی عمران موجود تھے ۔فتح پور سے اسپیشل رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن تنویر حسین یزداں کے ہمراہ سستا رمضان بازار فتح پور کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز چیک کیے ، سٹالز کم ہونے اور اشیاء خوردو نوش کی کوالٹی بہتر نہ ہونے پر وہ انتظامیہ پر برہم ہو گئے اورانہیں ہدایت کی کہ انتظامیہ ہر صورت رمضان بازار میں عوام کو ریلیف فراہم کرے اور مزید سٹالز لگا کر رمضان بازار کو بہتر بنائیں ۔تاکہ عوام کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی مل سکے ۔ اس موقع پر سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ ریاض ، ایس ایچ او فتح پور فرحت رسول بندیشہ ،لیگی رہنما رانا اعجاز سہیل ،بابا مسلم لیگ بابا منیر لاہور ی، فوڈ انسپکٹر رانا عبدالستار ،ڈاکٹر حق نواز کھوسہ ،ڈاکٹر سعد ودیگر میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا ۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی لیہ سیدواجدعلی شاہ نے کروڑ میں رمضان بازار کامعائنہ کیا اس دوران کہا کہ رمضان بازار میں سہولیات فراھم کی جائیں صفائی ستہرائی کے انتظامات کے علاوہ معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ڈی سی لیہ نے رمضان بازار میں کریانہ شاپ چکن آٹا چینی مارکیٹ کمیٹی کے سبزی فروٹ سٹالز چیک کئے مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر کہجوریں سبزی ٹماٹر آم کیلا کدو اور دیگر اشیاء کی ناقص کوالٹی پر سخت برہمی کااظہار کیا۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ مارکیٹوں و سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو صرف اور صرف سبزیوں منڈیوں میں بولی کے نظام کی موثر مانیٹر نگ کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے،یہ بات انہوں نے صبح سویرے سبزی منڈی میں بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کے موقع پر کہی۔اس موقع ٹی اے ڈی اے محمد طاہر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت علی شاہ ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی نوید اولکھ وملک امتیاز بھی ہمراہ تھے۔دریں اثناء ضلع لیہ میں 6سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،ڈی ایم او عثمان منیر بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،تحصیل دار محال عامر حیات شیخ نے سستے رمضان بازاروں لیہ ،کوٹ سلطان اور چوبارہ کا معائنہ کیا اوراشیائے خورد نوش کے میعار ،قیمتوں اور صارفین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول ،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،چیئرمین جان محمد بھی موجود تھے۔حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ علی عاطف بٹر کا حیدرآبا تھل رمضان بازار کا دورہ رمضان بازار میں لگے سٹال چیک کئے سٹالوں پر مزید اشیاء بڑھانے کا حکم دیا رمضان بازار میں سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی مےئر میونسپل کارپوریشن بہاول پور ملک منیر اقبال چنڑ نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک قائم رمضان بازار کا معائنہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز دیکھے اور اشیاء کی کوالٹی اور نرخ چیک کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 9 ارب روپے سے زائد پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان خدمت پیکیج دیا ہے۔کہروڑپکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا چوہدری محمد ارشد سندھواور چیف میونسپل آفیسر چوہدری پرویز گجر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا رمضان بازار میں لگے مختلف اسٹالوں کو چیک کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے پھل سبزی گوشت سستا آٹا چینی وافر مقدار میں موجود ہے لوگ شہری سستا رمضان بازار سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف میونسپل آفیسر چوہدری پرویز گجر اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کوٹ چھٹہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی رمضان بازار وں کیلئے اربوں رو پے کی سبسڈی سے عوام کو سہو لیات میسر ہو نی چاہیے،ناپ تول میں کمی اور ہیر پھیر نا قابل برداشت ہے۔یہ بات ایس ایس پی سپیشل برانچ شریف ظفر جٹ نے گذشتہ روز رمضان بازار کو ٹ چھٹہ کے دورے کی مو قع پر صحا فیوں ست گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔انھوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں کیلئے اربوں رو پے کی سبسڈی سے لو گوں کو سہو لیات ملنی چا ہیے۔رمضان بازارمیں لگا ئے گئے سٹالوں پر ناپ تول میں کمی اور ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔اس موقع پر انھوں نے رمضان بازار کو ٹ چھٹہ میں لگا ئے گئے سٹالوں پر اشیا ء خو ردونوش کا وزن چیک کیا ۔چینی کے سٹال پر کلو اور دو کلو کے تھیلے میں پچاس سے ساٹھ گرام وزن کم ہو نے پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی ۔ایس ایس پی شریف ظفر جٹ نے رمضان بازار میں سپیشل برانچ کے دو اہلکاروں کی ڈیو ٹی بھی لگا دی جو مستقل طور پر رمضان بازار میں ناپ تول میں کمی کر نے والے دکا نداروں کیخلاف کا روائی کر یں گے۔اس موقع پر ممبر میونسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ چو ہدری حبیب الرحمن ،رانا محمد ندیم و دیگر بھی مو جود تھے۔راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق وز یر اعلیٰ پنجا ب کی ہد ایت پر ضلع را جن پور میں آ ٹے کے پا نچ سستے ر مضا ن با زار شر و ع ہو چکے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر ڈسٹر کٹ فو ڈکنٹر و لہ میا ں پر ویز افضل نے ر مضا ن با زار را جن پورمیں آٹے سٹا ل پر وزٹ کے دوران صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جس میں ر مضان با زار روز ا نہ کی بنیا د پر 3700 آٹے کے تھیلے فر و خت کئے جا ر ہے ہیں جن میں را جن پور ر مضا ن بازار میں0 100 آٹے کے تھیلے جو کہ 250 رو پے 10 کلو فی تھیلا فر و خت کیا جا ر ہا ہے جام پور 900 بیگ ،کوٹ مٹھن 600 بیگ ،فا ضل پور 600 بیگ اور رو جھا ن ر مضا ن با زار 600 بیگ250رو پے کے حسا ب سے فر و خت ہو ر ہا ہے اس مو قع پراسسٹنٹ فو ڈ کنٹر و لر عبد الر زا ق نا صرمو جو د تھے ۔