جندول‘ گیس سلنڈر پھٹنے سے طالبعلم جاں بحق

جندول‘ گیس سلنڈر پھٹنے سے طالبعلم جاں بحق

  

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل منڈا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ جانے سے جماعت ششم کا طالب علم جانبحق ہوا ہے ، جمال الدین کے مطابق ان کا بھتیجا ثناء اللہ ولد محمد ایوب خان ساکن قلعہ منڈا دوپہر چھٹی کے بعد سکول سے گھر آکر باورچی خانے میں اپنے لئے انڈا پکھا رہا تھا کہ اس دوران لیکیج کی وجہ سے گیس سلنڈر پھٹ گیا اور دھماکہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال منڈا منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے اور ہسپتال میں موزون انتظامات موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیاگیا مگر تیمرگرہ میں بھی جل کر زخمی ہونے والے افراد کے علاج کیلئے کوئی انتظام موجود نہیں تھا اس لئے زخمی بچے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالب علم لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایمرجنسی کے اپریشن تھیٹر میں جانبحق ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -