سرچ آپریشن رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،میاں مقصود

سرچ آپریشن رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،میاں ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔اشیاء خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے۔غریب عوام کے لئے سحری اور افطاری کا انتظام کرنامشکل ہوگیا(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہے۔ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں میں ناقص اور مقررکردہ قیمتوں سے زیادہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کرنے کی شکایات بھی آ رہی ہیں مگراس حوالے سے حکومتی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آتے۔ رمضان بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں بھی سرکاری نرخوں پرسختی سے عمل درآمدکروایاجائے اورضروریات زندگی کی اشیاء کی سستی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے جہاں ایک طرف عوام کا بھرکس نکال دیا ہے وہیں رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔ملک کے اکثرعلاقوں میں نمازتراویح اورسحروافطاری میں بجلی غائب ہونے سے لوگ سراپااحتجاج ہیں۔رمضان کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ملک میں دن بدن توانائی بحران سنگین ہوتاجارہا ہے۔ہرسال حکومت توانائی کے کاغذی منصوبوں کاافتتاح کرتی ہے مگر ان سے عوام کودرپیش لوڈشیڈنگ کے مسئلے میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ لوڈشیڈنگ کوچھ ماہ، ایک سال اورپھر دوسال میں ختم کرنے کے دعوے کرتے رہے اب 2018 کاراگ الآپ رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت چھوٹے بڑے پانی کے ذخائر کوفوری تعمیر کیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -