پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،7080کلو ناقص گھی،کوکنگ آئل مارکیٹ سے اٹھوادیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،7080کلو ناقص گھی،کوکنگ آئل مارکیٹ سے اٹھوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین میگل کی ہدایت پر ناقص کوکنگ آئل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے فیل ہونے والے تمام کمپنیوں کا سٹاک مارکیٹ سے اٹھواناشروع کر دیا۔اب تک کی کاروائیوں میں لاہور (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
سے 2400کلو، گوجرانوالہ سے 920کلو،فیصل آباد سے1300، ملتان سے830اور راولپنڈی سے 1630کلو اٹھوا دیا گیا۔مجموعی طور پر 7080کلو ناقص کوکنگ آئل اور گھی مارکیٹ سے اٹھوا دیا گیا ہے۔ کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپل کے نتائج جاری کرنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی ۔ یہ کاروائی فیل ہونے کے بعد مارکیٹ سے سٹاک نہ اٹھانے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں بھی موجود ان تمام کمپنیوں کا سٹاک بھی ہٹوایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کی مارکیٹوں اور رمضان بازاروں سے سٹاک ہٹایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سیمپل مہم میں 151کمپنیوں میں سے 45کے نمونے تجزیے میں فیل ہوئے تھے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کو 10لاکھ فی کمپنی جرمانہ اور اصلاح کے لیے 1ماہ کا وقت کے علاوہ تمام سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 48گھنٹوں میں سٹاک کو مارکیٹ سے مکمل طور پر نہ اٹھانے پر اضافی جرمانہ اور سزا دی جائے گی۔