سابق ایم ڈی سائٹ کی درخواست ضمانت کی توثیق

سابق ایم ڈی سائٹ کی درخواست ضمانت کی توثیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لبنیٰ صلاح الدین اور سرمایہ کار محمد اسلم کی درخواست ضمانت میں توثیق کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لبنیٰ صلاح الدین اور سرمایہ کار محمد اسلم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔دونوں ملزمان پر سرکاری خزانے کو 28ملین روپے نقصان پہنچنے کا الزام ہے ۔وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الزامات سے میرے موکل کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔جس رقم کی بات ہورہی ہے وہ رقم سرکاری خزانے میں واپس آچکی ہے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لبنیٰ صلاح الدین اور محمد اسلم کی درخواست ضمانت میں توثیق کردی ۔