بوعہ پور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار
ملتان (کرائم رپورٹر) بوعہ پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات نیو ملتان کے علاقہ بوعہ پور میں 125(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
موٹر سائیکل پر 3 مسلح ڈاکوں کوپولیس نے روکا تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ کی اور اس دوران مزید نفری طلب کر لی گئی ۔جس پر ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ بھی موقع کی جانب روانہ ہوئیں۔اس دوران ڈاکو بی زیڈ کے علاقہ میں فصلوں میں چھپ گئے،پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،ہلاک ہونے والے ڈاکو کا نام روف بتایا گیا ہے ،جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ روف متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔