عدالتوں پرحملے نواز شریف کا وطیرہ رہا ہے ،سینیٹرعاجز دھامراہ

عدالتوں پرحملے نواز شریف کا وطیرہ رہا ہے ،سینیٹرعاجز دھامراہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ عدالتوں پرحملے نواز شریف کا وطیرہ رہا ہے ۔نہال ہاشمی نے چھوٹا منہ اوربڑی بات والا ڈرامہ کیا ہے ۔نواز شریف اور ان کے چہیتے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔بدھ کو جاری ایک بیا ن میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے سینیٹر نہال ہاشمی کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کی تصویر کے پیچھے نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان بول رہے ہیں ۔عدالتوں پر حملے نوازشریف کا وطیرہ رہا ہے۔نہال ہاشمی نے چھوٹے منہ بڑی بات والا ڈرامہ کیا ہے۔نوازشریف اور ان کے چہیتے اعلی عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔خود ایک آمر کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تحریری معاہدہ کرکے ملک چھوڑنے والے دوسروں کو ملکی زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ملک کے حساس اداروں کے افسران کو دھمکیاں دی ہیں۔نہال ہاشمی کا تعلق اگر پیپلزپارٹی سے ہوتا تو اب تک از خود نوٹس بھی آچکا ہوتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -