شکارپور، ٹریکٹر اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم ،خاتون اور بچہ جاں بحق

شکارپور، ٹریکٹر اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم ،خاتون اور بچہ جاں بحق

  

شکارپور (خصوصی نامہ نگار ) شکارپور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک خاتون اور 6سالہ بچہ جاں بحق ، 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب مدیجی تھانے کی حدود جندودیرے کے وارا پل پر تیز رفتار ٹریکٹر چنگچی رکشہ پر چڑھ گیا ، جس کے نتیجے میں چنگچی سوار 40 سالہ خاتون مسمات سونل پنہوار ، 6 سالہ معصوم بچہ مقبول پہنوار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ،واقعے بعد ٹریکٹرڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق چنگچی رکشہ گوٹھ پنہور پلیجے سے مدیجی شہر کی طرف آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر مدیجی پولیس مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بچے اور خاتون کو مدیجی اسپتال لیاگیا ، مدیجی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خاتون کی نعش 2 گھنٹہ تک اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی رہی ، ضروری کاروائی بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی ، معصوم بچہ اور خاتون کے گھروں میں ماتم مچ گیا ، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -