متحدہ کارکن بابر ڈپٹی دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں بری

متحدہ کارکن بابر ڈپٹی دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں بری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن بابر ارشد عرف ڈپٹی کو دھماکہ خیزمواد رکھنے کے مقدمے میں ناکافی شواہد کے باعث بری کردیا ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم بابر ارشد عرف ڈپٹی کے خلاف دھماکہ خیزمواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ملزم کے خلاف 2015میں لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔عدالت نے عدم ثبوت کے باعث ملزم بابر ارشد عرف ڈپٹی کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -