ڈاکٹرنثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 23اگست تک توسیع

ڈاکٹرنثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 23اگست تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹرنثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 23اگست تک توسیع کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرنثار مورائی کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرنثار مورائی کے خلاف تحقیقات مکمل ہیں ۔چیئرمین نیب کی منظور ی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔عدالت نے نثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 23اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔