بھابی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم

بھابی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھابھی کے قتل میں ملوث ملزم کو عمرقید اور4 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزاکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق نذرمحمدنے 30 اگست 2014 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بیٹی کوثرمائی کی شادی نذیرسے ہوئی جس سے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

4 بچے ہیں بعدازاں بیٹی کے دیوربشیرسے تنازعہ پرمقدمہ بازی ہوگئی جس کے رنج میں باہمی رضامندی سے دوسرے بھائی امیرنے فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیٹی کوثرمائی کو گردن اورگال پر فائرلگے اوروہ موقع پرجاں بحق ہوگئی ہے۔فاضل عدالت کے فیصلہ کے مطابق ملزم قتل عمد کاذمہ دارٹہرایاگیاتاہم استغاثہ قتل کی وجہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اس طرح اسلحہ کی برآمدگی میں بھی شکوک پائے جاتے ہیں اسلئے ملزم کو بڑی سزا یعنی سزائے موت نہیں دی جاسکتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -