کراچی ،ڈاکٹرعشرت العباد کا کے الیکٹرک حکام سے رابطہ

کراچی ،ڈاکٹرعشرت العباد کا کے الیکٹرک حکام سے رابطہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے بدھ کو کے الیکٹرک اور ابراج گروپ کی انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابط کرکے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کیاجائے ۔رمضان المبارک میں لوگوں کو عبادات کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔کے الیکٹرک حکام نے سابق گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند دنوں میں صورت حال میں بہتری آجائے گی ۔عوا م کو ریلیف دینے کے لیے جنگی بنیادوں پر کا م کررہے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -