بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 19 جون کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام طارق سعید میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں منصور احمد خان اور غلام مصطفٰی، اے ایس آئی محمد اقبال،ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد، کانسٹیبلوں مجاہد اور محمد عثمان کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -