مختلف حادثات میں بچہ سمیت 7افراد جاں بحق، 8زخمی

مختلف حادثات میں بچہ سمیت 7افراد جاں بحق، 8زخمی

  

وہاڑی ‘ بورے والا ‘ رحیم یار خان ( نمائندگان ) مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق مثانی باغ کارہائشی محمد رمضان اپنے شا گرہ کے ہمراہ اپنے خراب موٹر سائیکل کولیکر جا رہا تھا کہ پرانا لاری اڈا کے قریب موٹر سائیکل پر دو افراد تیزرفتاری سے آئے اور پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد رمضان جا ں بحق ہو گیا اسکا شا گرد عابد اوردونوں موٹرسائیکل سوار شدیدزخمی ہوگئے تاکہ دونوں زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے رمحمد رمضان چاربچوں کا با پ تھا اچانک نعش گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بلدیہ بورے والا کے عقب میں لنڈے کے کپڑوں کا کاروبار سے وابستہ نوجوان محمد ثاقب انصاری اپنے ساتھی محمد رفیق کے ہمراہ افطاری کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ حبیب کالونی کی طرف سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل جسے ساجم جاوید سکنہ ماچھیوال چلا رہا تھا ثاقب کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثے میں محمد ثاقب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی رفیق اور ساجم جاوید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کروا دیا گیا حادثہ میں ثاقب کی موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے متوفی ثاقب کے بھائی اللہ دتہ کے بیان پر ساجم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ رحیم یارخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شام ترنڈہ سوائے خان کے نزدیک تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوار وں سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار2سالہ شمائلہ موقع پرہی دم توڑگئی تھی جبکہ 20سالہ عبدالشکور اور رسول بخش کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں 20سالہ عبدالشکور بھی چند گھنٹے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد دم توڑگیا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں کار ڈرائیور محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ قومی شاہراہ پر بستی پنوار موضع سانگلہ کے نزدیک پیش آیا جہاں ٹرالر نمبریBLZ 560 میں سوار ڈرائیور سمیت 4 افراد نے ٹرالر سڑک کے کنارے کھڑا کیا اور ٹرالر سے اترکر سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبریPLG 217 نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں مظفر گڑھ کارہائشی ثاقب علی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ دیگر ریاض احمد، محمد ارشد اور محمد حنیف کو شدید زخمی ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ لیور اسٹیٹ کے نزدیک پیش آیا جہاں دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور شہر کی حدود میں داخل ہورہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار50سالہ صغیر احمد سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 50سالہ صغیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ رحیم یار خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق موضع بخشو بہتڑ کا رہائشی 12سالہ محمد آصف جوکہ تربوز سے لوڈ ڈالہ ویگن پر سوار تھا کہ قومی شاہراہ پر توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث سر کے بل زمین پرآگرا اور موقع پر ہی دم توڑگیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ رحیم یار خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز ماہی چوک کی رہائشی ریحانہ بی بی اپنے گھر کے صحن میں صفائی کررہی تھی کہ اسی دوران صحن میں رکھے ہوئے پیڈسٹل فین سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا جس سے ریحانہ بی بی موقع پر ہی دم توڑگئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -