رائل نیوی کی بحرہند میں کارروائی: بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں کی منشیات برآمد

رائل نیوی کی بحرہند میں کارروائی: بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں کی منشیات ...
رائل نیوی کی بحرہند میں کارروائی: بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں کی منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔

جیو نیوز کے مطابق برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحر ہند میں کارروائی کے دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی کو روکا جس میں سے 266کلو گرام ہیروئن اور 455کلو بھنگ برآمد ہوئی جسے ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ۔منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے6 کروڑ پاونڈ یعنی 8ارب 77کروڑ روپے مالیت سے زائدبنتی ہے۔
رائل نیوی کے بحری جہازکی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب77کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برا?مد کرلی۔اس دوران کشتی پر سوار بھارتی مچھیروں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سیلرز اور رائل میرینز نے برآمد ہونے والی455 کلوگرام بھنگ اور266کلو گرام ہیروئن کو تلف کردیا۔ جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدارکا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈزفراہم کیے جاتے ہیں۔