آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہو گا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے ۔پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول میں مد مقابل ہوں گی۔ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 4جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق 18 جون تک جاری رہنے والی آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کا آغاز آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا ۔انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 ءکے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش نے پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کو ان کے ہوم گراﺅنڈ پر ہرایا جب کہ ورلڈ کپ 2015ءمیں پہلے ہی راو¿نڈ میں آو¿ٹ ہونے والی انگلینڈ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور ٹیم نے دو سال کے عرصے کے دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔
جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن میں ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اسی گراو¿نڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔