ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،12فوجی جاں بحق

ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،12فوجی جاں بحق
ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،12فوجی جاں بحق

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر عراقی بارڈر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 12فوجی جاں بحق ہو گئے ۔

”العربیہ “ کے مطابق ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر عراقی بارڈر کے قریب مشرقی صوبے شرناق میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں 12فوجی سوار تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

مزید خبریں پڑھیں ، پاکستان میں غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے ہیلی کاپٹر میں سوار 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -