سعودی دارالحکومت ریاض کے نجی سکول میں ٹیچر کی فائرنگ،2 افراد شہید،1 زخمی

سعودی دارالحکومت ریاض کے نجی سکول میں ٹیچر کی فائرنگ،2 افراد شہید،1 زخمی
سعودی دارالحکومت ریاض کے نجی سکول میں ٹیچر کی فائرنگ،2 افراد شہید،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی دارالحکومت ریاض کے نجی سکول میں ٹیچر کی فائرنگ سے 2 افرادشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص کی جانب سے ریاض کے نجی سکول کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 1 شدیدزخمی ہوگیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبر پڑھنےکیلئے کلک کریں

پولیس کے مطابق حملہ کرنےوالا شخص ٹیچر ہے اور عراقی شہری ہے جبکہ دوسری طرف امریکی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔نجی سکول کنگڈم سکول کے سی ای او طلال المعمان کے مطابق ملزم سکول ٹیچر تھا اور انتظامیہ سے ناراض تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید :

عرب دنیا -