شیر کا بچہ شیر ہی ہوتا ہے، شیر کے بچے کو ایمبولینس کی ضرورت نہیں ہوتی:حنیف عباسی

شیر کا بچہ شیر ہی ہوتا ہے، شیر کے بچے کو ایمبولینس کی ضرورت نہیں ہوتی:حنیف ...
شیر کا بچہ شیر ہی ہوتا ہے، شیر کے بچے کو ایمبولینس کی ضرورت نہیں ہوتی:حنیف عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ذہن میں رکھا جائے شیر کا بچہ شیر ہی ہوتا ہے اور شیر کے بچے کو ایمبولینس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کے اہلخانہ کاہمیشہ ہی احتساب ہوتارہاہے، سیاست میں مقدمات کاقائم ہونابڑی بات نہیں،ایک انوکھے لاڈلے نے عدالتوں اور اداروں کی گالیاں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست کے ساتھ غنڈہ گردی بھی کرنا چاہتے ہیں، کیا عمران نے اداروں پرحملہ اورپولیس اہلکاروں کو نہیں مارا؟ اس نے سرکاری ٹی وی پرحملہ اوراداروں کے قبضے کی بات کی اور وہ اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت عظمیٰ میں جاتے ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران نے کہاکہ میری بیوی کے اکائونٹس سے دوست کے اکائونٹ میں پیسے گئے،پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل نے 5 بینکنگ ٹرانزیکشن ہونے کی تصدیق کی جبکہ عدالت نے عمران خان کے پیش کردہ شواہدکومضحکہ خیزقراردیا۔

مزید :

قومی -