”ابھی پائلٹ کو بلاﺅ ورنہ میں جہاز کو دھماکے سے اڑا دو نگا “ دوران پرواز مسافر ایک ایسی چیز ہاتھ میں لے کر کھڑا ہو گیا کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا ، جہاز کو ہائی جیک ہونے سے کیسے بچایا گیا ؟ ایسا واقعہ کہ دنیا میں کھلبلی مچا دی

”ابھی پائلٹ کو بلاﺅ ورنہ میں جہاز کو دھماکے سے اڑا دو نگا “ دوران پرواز ...
”ابھی پائلٹ کو بلاﺅ ورنہ میں جہاز کو دھماکے سے اڑا دو نگا “ دوران پرواز مسافر ایک ایسی چیز ہاتھ میں لے کر کھڑا ہو گیا کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا ، جہاز کو ہائی جیک ہونے سے کیسے بچایا گیا ؟ ایسا واقعہ کہ دنیا میں کھلبلی مچا دی

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )میلبرن جانے والی ملائشین ایئر لائن کی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے سری لنکن شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔

”میل آن لائن “کے مطابق سری لنکا کے شہری نے جسم پر بم باندھنے کا دعویٰ کر کے ملائشین ایئر لائن کی پروازایم ایچ 128 کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تاہم طیارے میں موجود سابق فٹبالر اینڈریو لیون سیلی سمیت 2آسٹریلوی باشندوں نے ملزم کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔طیارے میں 300سے زائد مسافر سوار تھے جسے واقعے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

فٹبالر لیون سیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کے ہاتھ میں دھاتی آلہ موجود تھا جس پر 2انٹینا تھے جو چلا چلا کر کہہ رہا تھا کہ اسے کاک پٹ میں پائلٹ کے پاس جانا ہے جبکہ جہاز کا عملہ اسے نیچے بیٹھنے کی ہدایت کر رہا تھا مگر وہ جواب میں کہہ رہا تھا کہ میں نیچے نہیں بیٹھوں گا اور جہاز کو بم سے اڑا دونگا ۔

سابق فٹبالر کے مطابق ملزم نے جہاز میں بھاگنا شروع کر دیا اور پچھلے حصے پر جا کر کھڑا ہو گیاجہاں دو لڑکوں نے اسے پکڑ کر دھاتی آلہ چھین کر اس کے اوپر سوار ہو گئے جسے طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔وکٹوریا پولیس کا کہنا ہے کہ25سالہ ملزم کے پاس دھماکہ خیز ڈیوائس موجود نہیں تھی تاہم اسکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ملائشین حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس مشتبہ آلہ موبائل فون چارج کرنے والے پاور بینک جیسا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -