میاں بیوی نے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہوش ہی اڑ گئے

میاں بیوی نے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو ...
میاں بیوی نے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہوش ہی اڑ گئے

  

فلوریڈا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاندان نے گرمی بھگانے کیلئے اپنے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے کا پروگرام بنایا اور جب چھلانگ لگانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو یہ دیکھ کر تو ہوش ہی اڑ گئے کہ اس کی تہہ میں ایک 7 سے 8 فٹ کا ”تگڑا“ مگرمچھ تیراکی کے مزے لوٹ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔

یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کی ساراسوٹا کاﺅنٹی میں پیش آیا جہاں کی پولیس نے اس مگرمچھ کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔ فیس بک پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب جنگی جانوروں کے ماہرین نے ایک رسی کے ذریعے مگرمچھ کو باہر نکالنے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آ گیا۔

پولیس نے لکھا ”خوش قسمتی سے، گھر کے مالکان نے صبح کے وقت نہانے سے پہلے اپنے سوئمنگ پول میں نظر دوڑائی تھی۔ ڈپٹی لوری کلارک پہلے افسر تھے جنہوں نے سوئمنگ پول میں مگرمچھ کی اطلاع ملنے پر ردعمل دیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مگرمچھ پکڑنے والوں کوبھی بلا لیا اور اس کے بعد ’ٹریپر‘ کو بھی بلایا گیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مذکورہ مگرمچھ صحیح سلامت کسی اچھی جگہ پر پہنچا دیا جائے گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طلوع آفتاب سے پہلے معروف سٹیج اداکارہ کی شیخ رشید کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ تہلکہ مچ گیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

پولیس نے اس واقعے پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا ”ہمیں یہ معلوم ہو اہے کہ مگرمچھ سے متعلق 911 پر موصول ہونے والی پہلی فون کال ایک نوجوان عورت کی تھی جو سوئمنگ پول کی صفائی کر رہی تھی۔ کس نے یہ سوچا ہو گا۔۔۔! اس واقعے کو ایک یاددہانی سمجھیں کہ فلوریڈا میں اس طرح کے جانور بالخصوص مادہ ایسی جگہوں کی تلاش میں ہیں جہاں وہ انڈے دے سکیں۔ لہٰذا پانی والی جگہوں پر احتیاط کی جائے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -