پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،صدر مملکت نے روانی میں موڈیز کو ’مودی‘ کہہ ڈالا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،صدر مملکت نے روانی میں موڈیز کو ’مودی‘ کہہ ...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،صدر مملکت نے روانی میں موڈیز کو ’مودی‘ کہہ ڈالا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے روانی میں موڈیز کو ’مودی‘ کہہ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں پارلیمانی سال کے موقع مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ سیاسی عمل کو انفرادی و گروہی مفاد سے آزادکرنا ہوگا،ہمارے ایٹمی اثاثے مکمل محفوظ ہیں اور امیدہے کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت جلد حاصل کرلے گا۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی عمل کی وجہ سے سارک کانفرنس نہیں ہوئی ،پاکستان نے اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوشش کی اور پاکستان تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔صدر مملکت کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے اور اجلاس کا بائیکاٹ کردیاگیا۔

مزید :

قومی -