نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے:نہال ہاشمی کی ویڈیو کا ایک اور حصہ منظر عام پر آگیا

نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے:نہال ہاشمی کی ویڈیو کا ...
نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے:نہال ہاشمی کی ویڈیو کا ایک اور حصہ منظر عام پر آگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر و نو ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی جذباتی تقریر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی منظر عام پر آنیوالی ویڈیو کے دوسرے حصہ میں کہا کہ جس شخص نے ملک کو گوادر پورٹ اور سی پیک دیا اس کا احتساب کیا جارہا ہے،جس کو آسمان کی بلندیوں پر لیکر جانا چاہیے تھا پاکستان میں اس کو احتساب کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کسی بھی ادارے میں ہوں انہیں چھوڑیں گے نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں یوم تکبیر میں خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف دھمکی آمیز خطاب کیا تھا جس کے بعدان سے سینیٹر شپ اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

Nehal Hashmi speech 2 by dailypakistan

مزید :

قومی -