آئی جی نے اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی : کریم ٹیکسی سروس کے ایم ڈی کا انکشاف

آئی جی نے اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی : کریم ٹیکسی سروس کے ...
آئی جی نے اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی : کریم ٹیکسی سروس کے ایم ڈی کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کریم ٹیکسی سروس کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی جی پولیس نے اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے ان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی ۔ 

”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق کریم ٹیکی سروس کے جنید اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے بیٹے کی نوکری کی درخواست کو فوقیت دینے کیلئے ان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی ۔

جنید اقبال کافیس بک پر روداد لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے ان کو صبح فون کیا اور ان کے بیٹے کی نوکری کیلئے حمایت کرنے کاکہا، میں نے انہیں جواب دیا کہ یہ بات اس کا کیس خراب کردے گی اور کہا کہ اگر آپ کا بیٹا معیار کے مطابق تعلیم یافتہ ہے تو اس کے ساتھ انصاف ہوگا، جس پر آئی جی نے کہا لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان میں پہلی دفعہ کام کیا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ انہوں نے آئی جی کا جواب تحمل سے سنا اور سمجھا جس کے بعد اپنے ایک افسر کا ای میل ایڈریس دیا اور انہیں نوکری کے حوالے سے معلومات کا لنک بھی فراہم کیا۔کریم کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ا?ئی جی کے بیٹے نے انہیں ایک ای میل بھیجی، جس میں میری اور اپنے والد کی فون پر ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی ای میل میں اس کے نام کے بعد فلاں ا?ئی جی پی کا بیٹالکھا ہوا تھا۔جنید اقبال مزید لکھتے ہیں کہ یہ ایک افسوس ناک بات ہے کہ اس شخص نے پاکستان کی دو ای کامرس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہی کی ہے ،ہمیں ان کی پروفائل مزید ایک پراڈکٹ کیلئے درکار تھی، میں نے اسے جواب میں تحریر کیا کہ وہ واضح کریں کہ وہ آئی جی کے بیٹے کی حیثیت سے نوکری کیلئے درخواست دے رہے ہیں یا کمپنیوں کے سربراہ کے طور پر یا حال ہی میں ایم بی اے مکمل کرنے والے کی حیثیت سے نوکری کی درخواست دے رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ لوگ ایساکیوں کرتے ہیں؟ وہ کیوں نہیں یقین کرتے کہ آج بھی میرٹ پر کام ہوتے ہیں۔

مزید :

قومی -