تماشہ لگانیوالوں نے تماشہ لگایا، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے:وزیراعظم میاں نواز شریف

تماشہ لگانیوالوں نے تماشہ لگایا، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے:وزیراعظم میاں نواز ...
تماشہ لگانیوالوں نے تماشہ لگایا، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے:وزیراعظم میاں نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صدر مملکت کو روانہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تماشہ لگانیوالوں نے تماشہ لگایا اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے،خبر پرھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن کے رویے کے بارے میں کیا کہیں گے جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اپوزیشن رویے کے بارے وہی کہوں گا جو پورے ملک کی عوام کہہ رہی ہے۔صدر کے خطاب کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کا خطاب مثبت تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت 5 سال پورے کرے گی جس پر وزیراعظم نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ حکومت5 سال پورے کرے گی۔واضح رہے کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے لگائے گئے اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -