گردہ سکینڈل، ڈاکٹر فواد کی بیوی کے اکاؤنٹ میں 63لاکھ کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) گردہ سکینڈل میں ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹروں کے اہلخانہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا، ڈاکٹر فواد کی اہلیہ کا اکاؤنٹ منجمد جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نجی ہسپتال کو سمن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل کے ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، گرفتار ملزم ڈاکٹر فواد کی اہلیہ لبنیٰ کا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیا گیا، ڈاکٹر فوادکی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں63لاکھ روپے کی موجو د گی کا انکشا ف ہو اہے ، ایف آئی اے نے ملزم کے دیگر اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔ ایف آئی اے نے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نجی ہسپتال کیخلاف بھی کارروائی کافیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طور پر اسپتال انتظامیہ کو سمن جاری کیا گیا ہے ، ہسپتال انتظامیہ سے عمانی خاتون کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلے میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فواد کی ایک اہلیہ ڈاکٹر ، جبکہ دوسری نرس ہے اور دونوں مبینہ طور پر ملزم کیساتھ ملوث ہو سکتی ہیں۔ ایف آئی اے نے اس تناظر میں بھی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔