سیف الاسلام قذافی کو رہا کر دیا گیا: لیبیائی وزارت انصاف

سیف الاسلام قذافی کو رہا کر دیا گیا: لیبیائی وزارت انصاف
سیف الاسلام قذافی کو رہا کر دیا گیا: لیبیائی وزارت انصاف

  

طرابلس(ویب ڈیسک) لیبیا کی عبوری حکومت کے تحت وزارت انصاف کے اٹارنی جنرل عیسیٰ الصغیر نے کہا ہے کہ سابق مقتول صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قانون کے تحت رہا کر دیا گیا۔العریبہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کے وزیر انصاف نے جنوب مغربی شہر الزنتان سے تعلق رکھنے والی ابو بکرالصدیق بٹالین کو سیف الاسلام قذافی کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اس بٹالین نے سیف الاسلام قذافی کو ان کے تحفظ کے پیش نظر ایک محفوظ جگہ پرتحویلی حراست میں رکھا ہوا ہے۔اس بٹالین نے وزیر انصاف کی سوشل میڈیا سائٹس پر موجود اپنے صفحات پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ وزیر انصاف کے نائب نے معمر قذافی کے بیٹے کو 2015ئ میں جاری کردہ عام معافی کے قانون نمبر 6 کے تحت رہا کرنے کا کہا ہے۔ یہ قانون پارلیمان کی منظوری سے جاری کیا گیا تھا۔

لیبیائی حکام کے مطابق عبوری حکومت میں سابق وزیر انصاف نے الزنتان میں جیلوں کے نگران اصلاح اور بحالی کے ادارے کو ایک خط بھیجا ہے اور اس میں کہا ہے کہ عام معافی کے قانون کو فعال کرتے ہوئے سیف الاسلام قذافی کو جیل سے رہا کردیا جائے۔عیسیٰ صغیر نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں لیبیا میں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دی جائے اور وہ بیرون ملک بھی جا سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -