بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم اہم کھلاڑی ہوں گے: اظہر علی

بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم اہم کھلاڑی ہوں گے: اظہر علی
بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم اہم کھلاڑی ہوں گے: اظہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں جس مستقل مزاجی سے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے، وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں اہم کھلاڑی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طلوع آفتاب سے پہلے معروف سٹیج اداکارہ کی شیخ رشید کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ تہلکہ مچ گیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
ایجبسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”میں کسی ایک کھلاڑی کا نام نہیں لوں گا، ہر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر کھلاڑی ہی کارکردگی دکھانے کیلئے بیتاب ہے لیکن بابر اعظم نے حال ہی میں جس مستقبل مزاجی سے عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہوں گے۔“
ان کا کہنا تھا کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ صرف ایک میچ ہی ہے اور کھلاڑی شائقین کی توقعات کے مطابق ہی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور بھارت کا میچ کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے اچھا مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کیلئے بہترین کوشش کریں گی۔ ہمارے مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور ہم ان کے مطابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔“
بھارت کے خلاف میچ پر کسی بھی قسم کے دباﺅ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ”ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے ہمیں اس میچ کو صرف میچ کی طرح ہی لینا ہے۔ جب آپ گراﺅنڈ میں ہوتے ہیں تو مقابلہ گیند اور بلے کا ہوتا ہے اور یہ ایسا ہی ہے۔ ہم اس میچ کو دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی طرح ہی لے رہے ہیں جو آپ کیلئے آسان نہیں ہوتے اور سخت محنت کرنا پڑتی ہے، ایسا ہی بھارت کیخلاف بھی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔
انہوں نے کوئی بھی وعدہ کرنے کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ بھی کہہ کر دباﺅ میں نہیں آنا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہر کھلاڑی کیلئے اپنی صلاحتوں کا لوہا منوانے کا بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”آئی سی سی ٹورنامنٹس ہر کھلاڑی کیلئے ہمیشہ ہی بڑا موقع ہوتا ہے تاکہ وہ خود کو ثابت کر سکیں اور میں بھی اسے اپنے لئے ایک بڑے موقع کی طرح لیتا ہوں۔“

مزید :

کھیل -