پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : وزیر اعظم نوازشریف اور ایم کیو ایم رہنما میاں عتیق میں دلچسپ مکالمہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : وزیر اعظم نوازشریف اور ایم کیو ایم رہنما میاں عتیق ...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : وزیر اعظم نوازشریف اور ایم کیو ایم رہنما میاں عتیق میں دلچسپ مکالمہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق نے وزیر اعظم نوازشریف سے افطاری کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی میاں عتیق کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ میاں عتیق نے وزیر اعظم سے کہا کہ افطاری پر تو بلائیں جس پر وزیر اعظم نوازشریف نے جواب دیا کہ آپ کو جلد افطاری پر بلائیں گے ۔

میاں عتیق نے وزیر اعظم سے کہا کہ 2018ءمیں شیخ رشید کیخلاف مسلم لیگ نواز کا امیدوار ہو سکتا ہوں کیونکہ لوگوں کی خواہش ہے کہ اس حلقے سے الیکشن لڑوں جس پر وزیر اعظم نوازشریف نے میاں عتیق کا کندھا تھپتھپایا کر کہا کہ میاں صاحب یہ مسلم لیگ ن ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -