جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے اثاثوں‘ ملکی و غیر ملکی ترسیلات زر کی تفصیل تین جون تک طلب کر لی

جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے اثاثوں‘ ملکی و غیر ملکی ترسیلات زر کی تفصیل تین ...
 جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے اثاثوں‘ ملکی و غیر ملکی ترسیلات زر کی تفصیل تین جون تک طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے اثاثوں اور ملکی وغیر ملکی ترسیلات زر کی تفصیلات طلب کر لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے تحقیقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کوتمام مالیاتی اداروں سے شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔مالیاتی اداروں کو جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف ، والدہ شمیم اختر اوربچوں سمیت خاندان کے 14 افراد کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
مالیاتی اداروں سے شریف خاندان کی1991سے لے کر اب تک کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔جن میں اکاﺅنٹ اوپننگ کی دستاویزات ، آپریٹنگ اتھارٹی ، اکاﺅنٹس سٹیٹمنٹ ،قومی بچت سرٹیفکیٹ سمیت ملکی وغیرملکی ترسیل زرکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔جے آئی ٹی نے تمام مالیاتی اداروں کو دستاویزات اور تفصیلات 3جون تک فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -