”نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا ،اٹارنی جنرل صاحب مبارک ہو آپکی حکومت نے دہشتگر د مافیا کو جوائن کر لیا “، سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی کو5جون تک جواب جمع کرانے کا حکم

”نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا ،اٹارنی جنرل صاحب مبارک ہو آپکی ...
”نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا ،اٹارنی جنرل صاحب مبارک ہو آپکی حکومت نے دہشتگر د مافیا کو جوائن کر لیا “، سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی کو5جون تک جواب جمع کرانے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جون تک جواب جمع کرانے اورمعاملے کے فوجداری پہلو کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے متنازع بیان پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ نہال ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جس دن جے آئی ٹی کے ارکان کے حوالے سے بیان دیا اس روز انکا روزہ تھا جس پر بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ روزہ سب کا ہوتا ہے ۔ آپ شو کاز کاجواب دیں جس کا ویڈیو کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا ۔

بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا ۔ ایسی دھمکیاں دہشتگرد مافیا دیتے ہیں ۔سپریم کورٹ کا ادارہ ہمار ی زندگی ہے ۔

عدالت نے ریمار کس دیے کہ ہم نے ملٹری ڈکٹیٹرشپ کا بھی مقابلہ کیا مگر انہوں نے بھی ہمارے بچوں کو دھمکیاں نہیں دیں، صر ف نہال ہاشمی ہی نہیں دیگر وزراءبھی نے بھی اسی قسم کے بیان دیے ۔ بدترین دشمن بھی بچوں کو دھمکیاں نہیں دیتے ۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم روز اول سے بے خوف ہیں ، چاہے انجام جوبھی ہو بلا خوف فیصلے دیتے ہیں ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپکو مبارک ہو آپکی حکومت نے دہشتگرد مافیا کو جوائن کر لیا ، یہ آپ کی حکومت ہے جس میں ہمیں دھمکایا جار ہا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -