کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی،اللہ سے اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں:نہال ہاشمی

کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی،اللہ سے اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں:نہال ...
کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی،اللہ سے اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں:نہال ہاشمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر و نون لیگی رہنما نہال ہاشمی نے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ شاہد ہے کہ میں نے کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی،اللہ سے بھی معافی مانگتا ہوں اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہا کہ میں نے عدلیہ او رجے آئی ٹی کے خلاف بات کی،ایک مائنڈ سیٹ تھا جس کے خلاف بات کی اور مجموعی طور پر تاثر کے بارے بیان دیا تھا۔

معطل لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کے دوران مجھ پر حملہ کیا گیا،میں نے عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا اور ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی جواب نہیں دلوایا گیا اور بیان دلوانے کی تہمت نہ لگائی جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے متنازعہ بیان پر نہال ہاشمی سے 5 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -