ایران نے امریکا اور ہمسایہ مالک کو سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

ایران نے امریکا اور ہمسایہ مالک کو سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
ایران نے امریکا اور ہمسایہ مالک کو سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا ہے کہ امریکا اور پڑوسی مالک ہماری سیکیورٹی کیلئے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں تاہم اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو امریکا اور پڑوسی ملکوں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔

”العربیہ“ کے مطابق حیسن دھقان نے کہا کہ انکا ملک کسی بھی قوت کو جواب دینے کیلئے طاقت کا استعمال کرنے کیلئے پر عزم ہے جس نے ایران کیخلاف عرب اسلامی اتحاد کے ساتھ کھڑے ہونے کی کوشش کی ۔

انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دباﺅ اور اعتدال پسند سمجھے جانے والے صدر حسن روحانی کے دوبارہ انتخابات کے باوجود بھی ایران کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔حسین دھقان نے اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکی حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 3000کلو میٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل تیار کر لیے ہیں ۔

خیال رہے کہ ایران میں اصلاح پسند لیڈر ڈاکٹر حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے باوجود تہران کی پڑوسی ملکوں کے خلاف پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایران نہ صرف پڑوسی ملکوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیزبیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ پڑوسی عرب ملکوں میں کھلم کھلا مداخلت کا بھی مرتکب ہے۔

دیزفول شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھقان نے کہا کہ ایران کو خطرے میں ڈالنے کی تمام سازشوں کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایران کو ایک بڑی علاقائی طاقت باور کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے حسین دھقان نے کہا کی تہران بیلسٹک میزائلوں کی تیاری جاری رکھے گا اور ان کی رینج تین ہزار کلو میٹرتک بڑھائی جائے گی۔

ایرانی وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم کردہ عرب، اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے لاحق خطرات کے دفاع کے لیے ایران کی موثرقوت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -