کسی کا دباؤ نہیں،نورین لغاری کا داخلہ برقرار ہے لیکن غیرحاضری کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکتی: وائس چانسلر لمس

کسی کا دباؤ نہیں،نورین لغاری کا داخلہ برقرار ہے لیکن غیرحاضری کی وجہ سے ...
کسی کا دباؤ نہیں،نورین لغاری کا داخلہ برقرار ہے لیکن غیرحاضری کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکتی: وائس چانسلر لمس

  

کراچی (ویب ڈیسک ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنس (لمس) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا ہے کہ نورین لغاری کا ایم بی بی ایس میں داخلہ منسوخ نہیں کیا گیا، اس کا داخلہ برقرار ہے تاہم وہ غیر حاضر ہے اگر وہ دوبارہ پڑھنے آئی تو اسے غیر حاضری کی بنیاد پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نورین لغاری سے متعلق کسی ادارے نے ان پر کوئی دباو نہیں ڈالا اور نہ ہی اس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ہمیں تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے لہذا ہم اس کے خلاف انضباطی کارروائی بھی نہیں کرسکتے ہم نے بھی صرف اس کا اعترافی ویڈیو بیان دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری پرسرار طور پر یونیورسٹی سے غائب ہوگئی تھی ۔ بعدازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور میں آپریشن کے دوران طالبہ کو بازیاب کیا تھا۔ نورین لغاری نے بازیابی کے بعد اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ دہشت گردوں نے خود کش حملے کیلئے تیار کیا تھا ۔

مزید :

کراچی -